میرے آنے سے پنجاب میں محبت کی فضا قائم ہو گی: احمد محمود



سکھر (آئی این پی) گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے کہا ہے کہ طاہر القادری کو مشورہ دیا تھاکہ کبھی اپنے عقیدت مندوں کو آزمایا نہیں جاتا، آج بھی یہی کہوں گا کہ جو آپ سے محبت کرتے ہیں انہیں نہیں آزمائیں‘میرا تعلق مذہبی گھرانے سے ہے‘ پنجاب کا گورنر بننے سے صوبے میں محبت کی فضا قائم ہو گی ۔ وہ ہفتہ کو سکھر ائیر پورٹ پر میڈیا سے بات چیت کررہے تھے۔ انہوں کہا کہ میرا تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ عزت واحترام کا رشتہ ہے، گورنر بنے کے بعد میری ترجیحی گورننس کو بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مجھے انتہائی عزت دی میں بھی انکو وہی عزت و احترام دوں گا، انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہے کہ پنجاب میں ایسا ماحول بنایا جائے۔

ای پیپر دی نیشن