ماہرین معاشیات نے 2012ءکو تاریخ کا ناکام ترین سال قرار دیدیا

Dec 30, 2012

لاہور (کامرس رپورٹر) سابق وزیرخزانہ ڈاکٹر سلمان شاہ نے 2012ءکو اقتصادی طور پر انتہائی کمزور سال قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سال بھی پاکستان کے اقتصادی حالات تبدیل نہیں ہوئے اور حکومت نے اقتصادی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کوئی حکمت عملی وضع نہیں کی۔ انسٹیٹوٹ آف اسلامک بینکنگ اینڈ فنانس کئے چیئرمین ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی اور پروفیسر ایم اکرم نے کہا کہ 2012ءمعیشت کی کارکردگی کے لحاظ سے پاکستان کی تاریخ کے ناکام ترین برسوں میں سے ایک ہے 50 برسوں میں یہ مجموعی ملکی پیدوار کے تناسب سے کم تناسب کا سال رہا روپے کی قدر تیزی سے گری جبکہ زرمبادلہ کے ذخائر میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کے پھنسے ہوئے قرضوں کا حجم 635.83 ارب روپے تک پہنچ گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت معیشت کے شعبے میں کامیابیوں کے دھوکے کر رہی ہے جو کہ ناقابل فہم ہیں۔

مزیدخبریں