لاہور (اپنے نامہ نگار سے ) والدین کی طرف سے طلاق کیلئے دباﺅ پر خاتون تحفظ کے حصول کے لئے سیشن کورٹ پہنچ گئی۔ کوٹ لکھپت کی رہائشی کرن نے بتایا کہ والدین کی طرف سے ملنے والا گھر اس نے خاوند کے نام کر دیا جس پر اس کی والدہ ناراض ہو گئیں اور پولیس کے ذریعے بھی اسے ہراساں کیا جا رہا ہے اور طلاق لینے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ فاضل عدالت نے اسے تحفظ فراہم کرنے کے احکامات جاری کر دیئے۔