لاہور (سپورٹس رپورٹر) ایل سی سی اے ٹونٹی ٹونٹی کلب ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں مسلم آباد جمخانہ نے دھرم پورہ سپورٹس کو 93 رنز سے شکست دے دی ایل سی سی اے گراونڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں مسلم آباد جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 211رنز بنائے حسن اقبال نے 95، نواز سردار نے 49ناٹ آوٹ اور زین اسلام نے 43رنز کی اننگ کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں دھرم پورہ سپورٹس 18.2اوورز میں 118رنز پر ہمت ہار گئی اعجاز احمد 25اور محمد اصغر 20رنز کے ساتھ نمایاں رہے ۔