پاکستانی ہاکی فیڈریشن کو درکار فنڈز دینگے: ایاز صادق

لاہور(سپورٹس رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق  فائنل میچ سے قبل کھلاڑیوں سے تعارف کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ہاکی پاکستان کا قومی کھیل ہے اس کی ترقی کے لیے جتنے فنڈر درکار ہونگے حکومت پاکستان اس کو دے گی۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اختر رسول اور وفاقی وزیر آئی پی سی پیر ریاض حسین کے درمیان ملاقات ہو چکی ہے جس میں انہوں نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ضروریات کے لیے درکار فنڈز کی تفصیلات حاصل کر لی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے انتخابات درست اور شفاف ہوئے ہیں سابق اولمپیئنز کی شکایات کو ملکر بیٹھ کر دور کیا جا سکتا ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...