اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) اصغر خان کیس میں ایف آئی اے کو اہم حکومتی شخصیات کیخلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں ملے۔ ایف آئی اے کی 4 رکنی کمیٹی نے تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کردیا ہے۔ 25 اکتوبر 2012ء کو سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق حکومت نے ایف آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل کی سربراہی میں کمیٹی کو 6 ہفتوں کا وقت دیا تھا جو 14 مئی کو پورا ہوگا۔ ایف آئی اے ذرائع نے بتایا اس کیس کے حوالے سے مختلف سیاسی جماعتوں کے لوگوں سے انٹرویو کئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا سابق آرمی چیف اسلم بیگ اور آئی ایس آئی کے سابق سربراہ اسد درانی سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ ایف آئی اے حکام نے بتایا اصغر خان کیس انتہائی اہم ہے اور اس کیس میں جو بھی شخص ملوث پایا گیا اسکے بارے میں تحقیقات مکمل کر کے رپورٹ وزارت داخلہ کو پیش کی جائیگی اور باقاعدہ مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ وزارت داخلہ کریگی۔
اصغر خان کیس: ایف آئی اے کو اہم حکومتی شخصیات کیخلاف ٹھوس ثبوت نہیں ملے
Dec 30, 2013