اسلام آباد (محمد نواز رضا/وقائع نگار خصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے وزیراعظم محمد نوازشریف کی حکومت 2014ء کو اپنے منشور کے اہداف کو پورا کرنے کے سال کے طور پر منائے گی۔وزیراعظم مسلم لیگ (ن) کے منشور پر عمل درآمد کی خود نگرانی کریں گے۔ پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ حکومتی ارکان کی وزیراعظم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لئے مہینہ میں ایک دو بار وزیراعظم ڈے منایا جائے گا جس میں ارکان پارلیمنٹ کی گروپوں کی صورت میں وزیراعظم سے ملاقات کا اہتمام کیا جائے گا۔
حکومت 2014 کو اپنے ’’اہداف کے حصول کے سال‘‘ کے طور پر منائے گی
Dec 30, 2013