وفاقی وزارت داخلہ کے افسروں کے غیرملکی دوروں پر عائد پابندی ختم

Dec 30, 2013

اسلام آباد (آئی این پی) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے وفاقی وزارت داخلہ کے افسروں کے غیر ملکی دوروں پر عائد پابندی کو ختم کردیا۔ 31 دسمبر 2013ء کے بعد وزارت داخلہ اور اسکے ماتحت اداروں کے افسر غیر ملکی سرکاری دوروں پر جا سکیں گے، چودھری نثار نے وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد تاحال ایک بھی غیرملکی دورہ نہیں کیا۔ اتوار کو ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے کے بعد  افسروں کے غیر ملکی سرکاری و نجی دوروں پر پابندی عائد کردی تھی۔

مزیدخبریں