امریکہ کیساتھ تعلقات بہتر بنانے کیلئے ہرممکن کوشش کرونگا: جلیل عباس‘ واشنگٹن پہنچ گئے

واشنگٹن (آن لائن) امریکہ میں پاکستان کے نئے سفیر جلیل عباس جیلانی واشنگٹن پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ امریکہ سے پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن کوشش کریں گے اور خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی شعبوں میں تعلقات کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جائے گی ۔جلیل عباس جیلانی ایک سینئر سفارت کار ہیں جو اس سے قبل سیکرٹری خارجہ کے طورپر کام کررہے تھے۔ وہ 1995ء سے 1999ء تک بھی امریکہ میں پاکستانی سفارت خانے میں تعینات رہے جبکہ نئی دہلی میں ڈپٹی ہائی کمشنر اور یورپی یونین آسٹریلیا اور کئی دیگر ممالک میں سفیر کے طور پر کام کر چکے ہیں۔ایک انٹرویو میں جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ علاقائی صورت حال کے تناظر میں یہ انتہائی اہم ہے کہ پاکستان اور امریکہ مل کر مستقبل کا لائحہ عمل تشکیل دیں۔ حکومت کی طرف سے بھی مجھے یہی ہدایات دی گئی ہیں کہ امریکہ سے مساوی بنیادوں پر تعلقات میں بہتری پر توجہ دی جائے۔ امید ہے وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے درمیان غلط فہمیاں دور اور تعلقات بہتر ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...