فاٹا میں غیرملکیوں سے نجات کے بعد ہی امن قائم ہوسکے گا: جنرل (ر) ضیاء الدین

لاہور (خبرنگار) آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل (ر) ضیاء الدین خواجہ نے کہا ہے فاٹا میں اصل مسئلہ خارجیوں (غیرملکیوں) کا پیدا کردہ ہے۔ ان کے فاٹا سے نکالے جانے، بھاگ جانے یا مارے جانے تک ان کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہئے۔ ان کے بھاگنے اور فاٹا میں داخلے کے راستے بھی بند کئے جائیں۔ ان خارجیوں سے نجات کے بعد ہی فاٹا میں امن ہو سکے گا۔ مولانا سمیع الحق کی طرف سے طالبان آئین کے پابند ہیں اور مذاکرات کیلئے تیار ہیں، کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے جنرل (ر) ضیاء الدین خواجہ نے کہا ہمیں ڈبل ٹریک پالیسی پر عمل جاری رکھنا ہو گا۔ تھوڑا نرم اور تھوڑا گرم کی پالیسی جاری رکھنا ہو گی۔ آپریشن کا مقصد پاک فوج پر حملے کرنیوالوں پر یہ واضح کر دینا ہے یہ حملے قابل قبول نہیں ہیں۔ پاک فوج کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی اور سخت کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا پاک فوج پر حملہ کرنیوالے خارجی ہیں۔ فاٹا والے ان غیرملکیوں کو خارجی کہتے ہیں۔ فاٹا میں زیادہ گڑبڑ یہ خارجی پھیلا رہے ہیں۔ انہوں نے ہمارے لوگوں کو ساتھ ملا رکھا ہے مگر فاٹا کے رہائشیوں کی اکثریت محب وطن محنتی لوگوں کی ہے۔ جب سختی کریں گے تبھی یہ مذاکرات کی میز پر آئیں گے۔ آپریشن جاری رہا تو غیرملکی فاٹا کے عام پاکستانیوں سے الگ ہوتے جائیں گے اور پھر ان کے باسی بھاگ جانے یا مرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں رہے گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...