پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کی جھلکیاں

لاہور (سید عدنان فاروق)٭ مہنگائی کے خلاف عوامی تحریک کی ریلی میں شرکت کیلئے کارکن مقررہ وقت  11بجے سے قبل ناصر باغ پہنچنا شروع ہو گئے۔ ٭ریلی میں مردوں کے علاوہ خواتین،  بچوں اور طلبا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ٭ریلی کے شرکاء نے  کتبے اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر مہنگائی اور حکومت مخالف نعرے درج تھے۔ ریلی  کے شرکا  نے آرٹیکل 38 اور19A کے نفاذ کے مطالبات  والے کتبے  اٹھا  رکھے تھے۔ ٭ہزاروں خواتین’’جعلی پارلیمنٹ کو نہیں مانتے‘‘ کے نعرے لگا رہی تھیں۔ ٭ڈاکٹر حسین محی الدین القادری کی قیادت میں ریلی کا آغاز  ناصر باغ سے ہوا جو ڈھائی بجے ہوا۔ ٭کارکنوں نے قائدین کیلئے بنائے گئے سٹیج کو ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب ہی تیار کرلیا تھا۔ ٭مال روڈ سے ملحقہ تمام راستوں کو بند کر دیا گیا۔ صرف ناصر باغ سے ریلی میں شریک ہونے کی اجازت دی گئی۔ ٭منتظمین  نے الزام عائد کیا  کہ حکومتی مشینری بیرون شہر سے آنے والے قافلوں کو روک رہی ہے۔ ٭سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیلئے پولیس کے ساتھ ساتھ منہاج یوتھ کے نواجوانوں نے بھی خصوصی خدمات سرانجام دیں۔ ٭ریلی ’’جیوے جیوے طاہر جیوے، ہم بیٹے کس کے طاہر کے‘‘ نعروں سے گونجتی رہی۔ ٭لائوڈ سپیکرز سے وقفے وقفے سے انقلابی نغمے بجتے رہے۔ ٭نماز عصر اور مغرب کی ادائیگی کیلئے وقفہ بھی کیا گیا۔ ٭ڈاکٹر طاہر القادری اور ڈاکٹر حسین محی الدین نے ریلی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے منتظمین کو خوب داد دی۔ ٭ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ آج کی ریلی انقلاب نہیں مگر انقلاب کی نوید لیکر آئی ہے۔ ٭پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان عبدالحفیظ  چودھری نے دعویٰ کیا  کہ میں تین لاکھ افراد  شریک ہوئے۔ اہل لاہور نے مال روڈ پر آکر مہنگائی اور  بیروزگاری کے خلاف  غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ٭ڈاکٹر طاہر القادری نے مہنگائی کے خلاف ریلی سے کسی وقفے کے بغیر ویڈیو لنک کے ذریعے 53 منٹ تک خطاب کیا۔ انہوںنے اپنے خطاب کا آغاز  قائداعظمؒ کے 11 اگست 1947ء کو پہلی قانون ساز اسمبلی میں خطاب کے حوالے سے کیا  اور تقریر کا اختتام پاکستان زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد سے کیا۔ ٭پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے منتظمین کی جانب سے ناصر باغ میں خصوصی کیمپ  لگایا گیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...