پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے دوران سخت حفاظتی انتظامات، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات

لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کی ریلی کے موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے، پولیس افسران کی سربراہی میں ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار حفاظتی ڈیوٹیوں پر تعینات رہے۔ ریلی کے روٹ کی سراغ رساں کتو ں اور دیگر آلات سے چیکنگ کی جاتی رہی۔ عوامی تحریک کے نوجوان بھی سکیورٹی کی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے۔ پاکستان عوامی تحریک کی مہنگائی،کرپشن اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف ناصر باغ سے چیئرنگ کراس چوک تک ریلی کے موقع پر کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے سکیورٹی کے فول پروف انتظاما ت کئے گئے تھے۔ پولیس کے سینکڑوںاہلکار وں نے صبح سویرے ہی ڈیوٹیاں سنبھال لیں سراغ رساں کتوں کی مددسے ریلی کے روٹ کی وقفے وقفے سے چیکنگ کی جاتی رہی۔ بم ڈسپوزل سکواڈ کے اہلکار بھی وقفے وقفے سے سویپنگ کرتے رہے ریلی کے پیش نظر مال روڈ پر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔ حفاظتی انتظامات کے سلسلہ میں استنبول چوک سے پنجاب اسمبلی تک آنے والے راستوں کو خار دار تاریں لگا کر بند کر دیا گیا جسکے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا۔ حفاظتی انتظامات کی چیکنگ کے لئے اعلی افسر پٹرولنگ کے علاوہ ڈیوٹی پر موجود ذمہ دار پولیس افسران سے بھی مسلسل رابطے میں رہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...