کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ایم کیوایم کے رہنما فاروق ستار نے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کی نگرانی کیلئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی جائے، ٹارگٹڈ آپریشن میں اگر کامیابی نہ ہوئی تو ناکامی سب کی ہوگی۔ کمیٹی میں سیاسی لوگ شامل نہ ہوں، کراچی میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی اور پی پی کے مسائل کا جلد حل نکلے، خواہش ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ہمیں ملاقات کے لئے بلائیں۔ اس موقع پر متحدہ کے ڈپٹی کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی سے اتحاد نہیں ہوگا۔ انتخابی مہم احتجاجی مہم میں تبدیل نہیں ہوگی۔ ہمارے انتخابی دفاتر کھلنا شروع ہوگئے ہیں۔ امید ہے سندھ حکومت انتخابی مہم کو مہم ہی رہنے دی گی۔