بلدیاتی انتخابات،پنجاب میں کاغذات نامزدگی پر اعتراضات موصول ہوتے رہے، سندھ میں مرحلہ مکمل

بلدیاتی انتخابات،پنجاب میں کاغذات نامزدگی پر اعتراضات موصول ہوتے رہے، سندھ میں مرحلہ مکمل

لاہور+ کراچی (خبر نگار+ نوائے وقت نیوز+ ایجنسیاں) ہفتہ وار تعطیل کے باوجود اتوار کے روز پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات وصول کئے جا تے رہے جبکہ (آج) پیر سے 4 جنوری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ہوگی۔ کاغذات نامزدگی پر اعتراضات وصول کرنے کا پنجاب میں گذشتہ روز آخری دن تھا۔ لاہور میں چیئرمین اور وائس چیئرمین کے عہدے کےلئے 1522 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ جنرل کونسلرز کےلئے 7608، لیبرکونسلرز کیلئے 1574، لیڈی کونسلرز کیلئے2031 امیدواروں نے کاغذات جمع کرائے۔ اسی طرح اقلیتی سیٹوں کےلئے 968 اور یوتھ کونسلرز کیلئے 1288 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے۔ 13 جنوری کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کردی جائےگی۔ علاوہ ازیں عوامی تحریک کی ریلی کی وجہ سے ٹاﺅن ہال (جناح ہال) میں ریٹرننگ افسران کے پاس بلدیاتی امیدواروں کیخلاف اعتراضات جمع کرانے کیلئے آنیوالوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا راستے بند ہونے کی وجہ سے امیدوار پیدل دکھے کھاتے جناح ہال پہنچے تو وہاں ریٹرننگ افسران بھی موجود نہیں تھے ریٹرننگ افسران کے دفاتر میں ان کے ”ماتحت“ ضرور موجود تھے جو اعتراضات وصول کر رہے تھے۔ ادھر کراچی سمیت سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا سلسلہ گزشتہ روز مکمل کر لیا۔ کاغذات کی جانچ پڑتال یکم جنوری سے شروع کی جائیگی۔ سندھ میں 18 جنوری کے بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کیلئے یوسی کی سطح پر کا¶نٹر بنائے گئے تھے۔ گزشتہ روز کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری دن تھا۔ ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کیخلاف 7 جنوری تک اپیلیں دائر کی جا سکیں گی۔ علاوہ ازیں سندھ میں بلدیاتی انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے آخری دن ڈاکٹر فاروق ستار سمیت ایم کیو ایم کے کئی رہنماﺅں نے فارم جمع کرا دیئے۔ پیپلز پارٹی کے بعد متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے بھی بڑی تعداد میں امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے ہیں جن میں ڈاکٹر فاروق ستار، وقار شاہ، عامر معین پیرزادہ، شیراز وحید اور افتخار عالم بھی شامل ہیں۔
کاغذات نامزدگی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...