سکھر(نامہ نگار) سینٹرل جیل ون سے پھانسی کے سزا یافتہ قیدی رہا کردیئے گئے۔ سینٹرل جیل ون سکھر میں قتل کے مقدمہ میں پھانسی کی سزا کے دو قیدی بھائیوں مالک ڈنو اور خان محمدکو ہائی کورٹ کے حکم پر رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 16 اپریل 2009ء میں جوڈیشنل مجسٹریٹ گمبٹ نے ذاتی دشمنی پر قتل کے ملزمان کو پھانسی کی سزا دی تھی، سندھ ہائی کورٹ میں سماعت کے دوران قتل ہونے والے افراد کے ورثاء نے خون معاف کردیا تھا جس کے باعث سزا کا فیصلہ کالعدم کردیا۔