فوجی عدالتیں : حکومت کو آئینی و قانونی دشواریوں کا سامنا

Dec 30, 2014

اسلام آباد(محمد نواز رضا،وقائع نگارخصوصی) باخبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ حکومت کو فوجی افسروں کی سربراہی مےں خصوصی عدالتوں کے قےام کےلئے آئےنی و قانو نی ترامےم کی تےاری مےں مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔حکومت آئےن مےں ترمےم کرکے فوجی افسران کو ججوں کے اختےارات دےنا چاہتی ہے لےکن اپوزےشن جماعتےں اس بات کی ضمانت بھی چاہتی ہےں ان عدالتوں کادائرہ کار سےاسی جماعتوں تک نہ بڑھاےا جائے۔ان عدالتوں کے فےصلوں کے خلاف اعلٰی عدالتوں مےں اپےل کا حق بھی چاہتی ہےں اگرچہ قومی پارلےمانی کانفرنس مےں تمام جماعتوں نے قومی عدالتوں کی بجائے فوجی افسراں کی سربراہی مےں خصوصی عدالتوں کے قےام پر اتفاق کےا تھا لےکن ان جماعتوں کو اپنے ارکان پارلےمنٹ کی طرف سے مخالفت کا سامناکرنا پڑرہا ہے وہ اےک صفحہ پر نہےں۔پےر کو وفاقی وزےرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے پارلےمانی سےاسی جماعتوں کے نمائندوں کو مجوزہ آئےنی ترمےم اور قانون کے بارے مےں برےفنگ دی لےکن بعض سےاسی جماعتوں کے نمائندوں نے اپنے تحفظات کا اظہار کےا ہے۔
حکومت/مشکلات

مزیدخبریں