پی ایم اے ملتان کے صدر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ، محفوظ رہے

Dec 30, 2014

ملتان ( نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد نے نشتر ہسپتال کے ڈاکٹر پر فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ڈاکٹر شاہد راؤ چوک کچہری پر واقع پرائیویٹ کلینک سے اپنی کار پر سوار ہو کر نکل رہے تھے۔کچہری روڈ پر موجود دو نامعلوم نوجوانوں نے ان پر فائرنگ کردی۔ دو گولیاں کار پر لگیں۔ ڈاکٹر شاہد فائرنگ سے محفوظ رہے۔ پولیس نے واقعہ کی تفتیش شروع کردی ہے۔

مزیدخبریں