اسلام آباد (اے ایف پی) واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کے پریس اتاشی ندیم ہوتیانہ نے کہا ہے کہ امریکی ٹی وی ڈرامے ”ہوم لینڈ“ نے دہشت گردی کیخلاف پاکستانی جنگ کی توہین کی ہے۔ اے ایف پی سے گفتگو کرتے ہوئے ندیم ہوتیانہ نے کہا کہ ڈرامے میں دکھایا گیا کہ پاکستانی خفیہ ایجنسی اپنے بے گناہ شہریوں کی جانوں کی قیمت پر دہشت گردوں کو تحفظ فراہم کر رہی ہے۔ یہ خیال نہ صرف مضحکہ خیز بلکہ دہشت گردی کی جنگ میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنیوالے ہزاروں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں کی قربانیوں کی توہین ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ اس شو کی پروڈکشن میں حقائق کو پیش کرنے میں کئی غلطیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکام نے باضابطہ طور پر براڈ کاسٹر سے شکایت کی ہے مگر اب تک اس کا جواب نہیں دیا گیا۔
ندیم ہوتیانہ
امریکی ڈرامہ ”ہوم لینڈ“ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کی توہین ہے: پریس اتاشی
Dec 30, 2014