عراق میں زائرین کی بس پر خودکش حملہ‘ 17 ہلاک‘ متعدد زخمی

بغداد (نوائے وقت رپورٹ + اے ایف پی) زائرین کی بس پر عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش بم دھماکہ سے 17 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ سکیورٹی حکام نے میڈیا کو بتایا کہشیعہ کمیونٹی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ کسی گروپ نے فوری طور پر ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن عراق میں عرصہ دراز سے نسلی گروپ ایک دوسرے کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ علاقے کی ناکہ بندی کے بعد سکیورٹی سخت کردی گئی اور بعض ذرائع کے مطابق متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...