سٹاک ہوم (اے ایف پی+آن لائن) سویڈن کے شہر ایسلو میں پھر ایک مسجد کو نذر آتش کردیا گیا۔ کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔ 4 روز قبل بھی اسی طرح کا واقعہ پیش آیا تھا۔ پولیس افسروں نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور شواہد اکھٹے کرنے کے علاوہ تصاویر بھی بنائیں۔ سویڈش میڈیا کے مطابق مسجد کی بیسمنٹ پر نقصان ہوا۔ قالین جل گئے۔ کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیںکی۔ یہ واقعات ایسے وقت پیش آئے ہیں جب امیگریشن قوانین پر بحث چل رہی ہے۔
سویڈن: ایک اور مسجد نذر آتش، 4 روز میں دوسرا واقعہ ہے
Dec 30, 2014