رواں سال کے اختتام پر نیب میں 60 افسروں کے تبادلوں کا امکان

 اسلام آباد( رستم اعجاز ستی /نامہ نگار) قومی احتساب بےورو (نےب) مےں رواں سال کے اختتام پر 60 افسروں کے تبادلوں کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق 31دسمبر کو نےب کے تمام صوبائی دفاتر مےں بڑے پےمانے پر گرےڈ سترہ اور اٹھارہ کے افسروں کے تبادلوں کا فےصلہ کےا گےا ہے، مجموعی طور پر60افسروں کا تبادلہ کےا جائے گا جس مےں صرف نےب لاہور کے گرےڈ سترہ اور اٹھارہ کے بےس افسروں کا تبادلہ کےا جائے گا۔ باقی ماندہ افسروں کو نےب راولپنڈی، نےب کراچی، نےب خےبر پی کے اور نےب بلوچستان سے ٹرانسفر کےا جائے گا، ذرائع کے مطابق ڈائرےکٹر جنرل نےب راولپنڈی شہزاد انور بھٹی ےکم جنوری کو رےٹائر ہو جائےں گے گرےڈ21کی ےہ آسامی خالی ہوجائے گی، اس عہدے پر تعےناتی کےلئے لابنگ شروع کر دی گئی ہے، ذرائع کے مطابق اس عہدے پر تعےناتی کےلئے رسہ کشی جاری ہے، ڈی جی نےب لاہور حسنےن احمد کو بھی ڈی جی نےب راولپنڈی تعےنات کئے جانے کا امکان ہے۔ اس سلسلے مےں اےک اعلی سےاسی شخصےت کی جانب سے بھی کوشش کی جا رہی ہے، ذرائع کے مطابق حسنےن احمد ےا سلےم شہزاد مےں سے ہی کسی اےک افسر کو ڈی جی نےب راولپنڈی تعےنات کےا جائے گا۔
نیب/ امکان


ای پیپر دی نیشن