چیف جسٹس کیخلاف الزامات ثابت نہ کرنے پر پشاور ہائیکورٹ نے شاہد اورکزئی کو 24گھنٹے کے لئے جیل بھیج دیا

Dec 30, 2014

پشاور (آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے وزیراعظم اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کے خلاف توہین عدالت کیس میں الزامات ثابت نہ کرنے پر درخواست گزار شاہد اورکزئی کو 24گھنٹے قید کی سزا سنا دی۔ درخواست گزار شاہد اورکزئی نے الزام عائد کیاتھا کہ وزیراعظم نواز شریف کے کہنے پر چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے انکے بھائی کے قتل کیس میں مداخلت کی۔عدالت نے اس پر بیرسٹر وقار سے معاونت طلب کی ،جنہوں نے عدالت کو بتایا کہ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ کا اختیار ہے کہ وہ کیس کسی بھی جج کو بھیج سکتے ہیں۔ عدالت نے الزام ثابت نہ ہونے پر درخواست گزار کو حکم دیا ہے کہ وہ معافی مانگ لیں یا کیس واپس لے لیں، تاہم شاہد اورکزئی نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا جس پر عدالت نے شاہد اورکزئی کو چوبیس گھنٹے قید کی سزا سنادی۔
جیل بھیج دیا

مزیدخبریں