ایم کیوایم نے آج شام چار بجے کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں اجلاس طلب کر لیاالطاف حسین علمائے کرام سے خطاب کریں گے

کراچی کے لال قلعہ گراؤنڈ میں متحدہ قومی موومنٹ نے آج شام چار بجے اہم اجلاس طلب کیا ہے،، جس میں علمائے کرام شریک ہوں گے ایم کیوایم کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق الطاف حسین لندن سے اجلاس کے شرکاء سے ٹیلیفونک خطاب کریں گے قبل ازیں الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزراء سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر وہ آتشزدگی سے متاثرہ جائے حادثہ کا دورہ کرنے سے قاصر ہیں تو کم ازکم ٹمبرمارکیٹ کے متاثرہ مکینوں او ر تاجروں کے نقصانات جائزہ لیکر انہیں فوری طورپر معاوضہ ادا کریں  ۔الطاف حسین نے کہاکہ دکھی انسانیت کی خدمت سب سے بڑی عبادت ہے ،آزمائش کی گھڑی میں مصیبت زدہ لوگوں کی مدد کرنا افضل کام ہے۔ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھاکہ ٹمبرمارکیٹ میں لگنے والی آگ سے صرف تاجروں کے کارخانوں اور دکانوں کوہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ ارد گرد کے سینکڑوں گھربھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں  دوسری طرف ایم کیوایم کی جانب سے متاثرین کیلئے امدادی کیمپ قائم کردیا گیا ہے۔ متحدہ کے شعبہ اطلاعات کے مطابق  کیمپ میں حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی و دیگر ذمہ داران آتشزدگی سے متاثرہ تاجروں کی رہنمائی ، ان کے نقصانات کے تخمینہ اور ازالے کے حوالے سے انہیں تعاون فراہم کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...