کراچی میں بارہ ربیع الاول کے موقع پر رینجرز نے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دیدی جلوس کی نگرانی کیلئے پولیس اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا۔

رینجرز ہیڈ کوارٹرز کراچی میں بارہ ربیع الاول کو امن وامان کے حوالے سے اعلٰی سطح کا اجلاس  ہوا،، جس میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ طور پر اندرون سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے امن وامان کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دی گئی، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ رینجرز کی بھاری نفری جلوس کی نگرانی کرے گی جب کہ رینجرز کے سراغ رساں کتوں کی مدد سے جلوس کے راستوں کو چیک کیا جائے گا۔ اجلاس میں  پولیس کو ہائی الرٹ کرنے کا بھی فیصلہ ہوا، جب کہ بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر بھی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے، اس موقع پر علماء سے بھی پرزور اپیل کی گئی کہ وہ مذہبی فرقہ واریت کے خاتمے اور شہر میں امن قائم کرنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کریں

ای پیپر دی نیشن