جماعت اسلامی کےرہنما لیاقت بلوچ کاکہناہےکہ عوام کےجان و مال اور قانون کی بالادستی حکومت کی ذمہ داری ہےپنجاب حکومت سےمطالبہ ہے کہ سانحہ انارکلی کے متاثرین کو ہرممکن امدادفراہم کی جائے

لاہورمیں میڈیا سےگفتگو کرتےہوئے جماعت اسلامی کےرہنما لیاقت بلوچ نےکہاکہ سانحہ انارکلی بہت بڑا حادثہ ہے،عوام کے جان ومال کی حفاظت اور قانون کی بالادستی حکومت  کی ذمہ داری ہے،پنجاب حکومت کا فرض ہےکہ  انصاف کےساتھ تمام نقصان پورے کرے،،جن لوگوں کے چراغ بجے ہیں ان کی مدد کی جا ئےجماعت اسلامی کے رہنما نےکہا کہ صوبائی اورضلعی حکومتوں کی بدعنوانی سےعمارتوں کی تعمیرمیں قوانین پرعمل نہیں ہوتاتاہم ایسے واقعات کی ذمہ داری صرف حکومت پرعائدہوتی ہے،،جماعت اسلامی کی جانب سےتمام خاندانوں سےتعزیت کرتےہیں

ای پیپر دی نیشن