متحدہ ریاست ہائے امریکا کے قریب بحر اوقیانوس میں واقع برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں مختلف قصے کہانیاں مشہور ہیں، کوئی کہتا ہے کہ یہ شیطان کا گھر ہے تو کچھ لوگ اسے امریکا کی خفیہ چھاؤنی یا سمندری حدود پر قبضے سے تشبیہ دیتے ہیں برمودا ٹرائی اینگل کے بارے میں مشہور ہے کہ یہاں آنے والی ہر شے پراسرار طور پر غائب ہو جاتی ہےبرمودا ٹرائی اینگل کی طرح بحرالکاہل کے گہرے پانیوں میں جاپان اور فلپائن کے قریب بھی ایک ٹرائی اینگل ہے، جسے "مانو اومی "کہا جاتا ہے۔انیس سو باون سے انیس سو چون کے دوران جاپان نے اپنے پانچ بڑے فوجی جہاز اس علاقے میں کھوئے ہیں۔ رواں سال ملائیشیا کے دو مسافر طیارے اسی ٹرائی اینگل کی حدود میں لاپتہ ہوگئے، اتوار کو ائیرایشیا کامسافر طیارہ ایک سو باسٹھ مسافروں کے ساتھ لاپتہ ہوا، جبکہ مارچ میں لاپتہ ہونے والے مسافر طیارے کا بھی کچھ پتہ نہ چل سکا ، اس میں دو سو انتالیس مسافر سوار تھے، جہاں تک برمودا یا مانواومی کی پراسراریت کا سوال ہے تو وہ اپنی جگہ مسلمہ ہے ،،لیکن بحر اوقیانوس میں امریکہ کی خفیہ ریسرچ لیبارٹریز کا تذکرہ بھی بار بار کیا جاتا اور کہا جاتا ہے کہ یہ لیبارٹریز برمودا کے علاقے ہی میں کہیں واقع ہیں ،،اب ایسی ہی باتیں چین کے بارے میں بھی کی جا رہی ہیں کہ وہ اپنا کو ئی ریسرچ پراجیکٹ سمندر کے اس علاقے میں مکمل کر رہا ہے جہاں جا کر جہاز گم ہو جاتے ہیں ،،