سندھ ہائی کورٹ میں شوگرمل مالکان نےگنے کی قیمت کم کرنےیاچینی کی قیمت بڑھانے کی درخواست دائرکی تھی،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا،کہ پنجاب حکومت کی جانب سے گنے کی فی من قیمت ایک سو پچاسی روپے مقرر کی گئی ہے جو کہ بہت زیادہ ہے،اس کی قیمت 155 روپے فی من مقرر کی جائے،،،جس پر عدالت نے فریقین کو کمیٹی بناکر قیمتوں کا تعین کرنے کا حکم دیا تھا،جس کے متعدد اجلاس ہونے کے باوجود بھی گنےکی قیمتوں کا تعین نہیں کیاجاسکا جس پر سندھ حکومت نےگنےکی فی من قیمت ایک سو بیاسی روپے مقرر کردی تھی،عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو قیمت مزید کم کرنے کا حکم نہیں دیا جاسکتا،عدالت نےشوگر ملز مالکان کو کرشنگ کا کام شروع کرنےکا حکم دے دیا،