دوہزارسات کی عدلیہ تحریک کے بعد پاکستان کی اعلی عدلیہ نے کئی اہم فیصلے کیے جن میں وزیراعظم سے لے کر عام آدمی تک ہرکسی کی داد رسی کی گئی ہے۔ سال دوہزار چودہ میں بھی عدلیہ نےکئی اہم فیصلے کیے جن میں بلدیاتی انتخابات،اقلیتوں کےحقوق سے متعلق فیصلہ اوربیرون ملک پاکستانیوں کےپاسپورٹ کے مسائل سےمتعلق فیصلےقابل ذکرہیں۔ قانونی ماہرجسٹس ریٹائرڈ طارق محمود کے مطابق اس سال اقلیتوں کے حقوق سے متعلق فیصلہ سپریم کورٹ کا سب سےاہم فیصلہ تھاجسٹس ریٹائرڈ طارق محمود گذشتہ ادوارکی طرح اس سال سپریم کورٹ نےکئی اہم فیصلےتوکیے لیکن سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس کے قانون کا استعمال سوچ سمجھ کرکیا۔ سال دوہزارچودہ میں اعلیٰ عدلیہ کی توجہ پرانے کیسوں کونمٹانےپرہی رہی۔
کیمرہ مین فہیم راجہ کےساتھ سجاد حیدروقت نیوز اسلام آباد