اسٹیٹ بینک کےڈپٹی گورنرکاکہنا ہے کہ ملک کی آبادی کےصرف بارہ فیصد صارفین کے بینک اکاؤنٹس ہیںپینتیس فیصد لوگ سودی نظام کےباعث بینک اکاؤنٹس نہیں کھولتے،

اسٹیٹ بینک کی جانب سے اسلامک بینکنگ کے فروغ کے لیے میڈیا مہم کے دوسرےمرحلےکا آغازکردیاگیا ہے ،اس موقع پر ڈپٹی گورنراسٹیٹ بینک سعید احمد کا کہناتھاکہ صارفین کواسلامی بینکاری کےذریعے سہولت ملے گی ،جس کے ذریعے معیشت کو دستاویز کرنے میں بھی مدد ملے گی ،اسلامک بینکنگ مہم کے دوسرے فیز میں ریڈیو ،، اخبارات اور ٹی وی چینلنز کے پروگرام کے زریعے آگاہی دی جائے گی،اس موقع پر اسٹیٹ بینک کے افسران نے اسلامی بینکاری کی مہم کے مختلف مراحل کے بارے میں میڈیا کو تفصیلی بریفنگ بھی دی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...