یوکرائن کےصدر نےکہاہےکہ قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کا مقصد بات چیت کے ذریعے مشرقی یوکرائن کے تنازع کے حل کی کوششوں کو تیز کرنا ہے،

Dec 30, 2014 | 17:31

دارالحکومت کیف میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے یوکرائن کے صدر پیٹرو پوروشنکوکا کہنا تھا کہ وہ پندرہ جنوری کو ہونے والے اجلاس میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن سے ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں،،جبکہ اس موقع پر جرمن چانسلر انجیلا مرکل اور فرانسیسی صدرفرانسوا اولاندے سے بھی ملاقات کا امکان ہے،، یوکرائن کے صدر نےمزید کہاکہ مشرقی یوکرین میں شدت پسندی کے خاتمےکےلیےمذاکرات میں شرکت کے امکان پراُن کی امریکی صدر براک اوباما کےساتھ  گفتگو ہوئی ہےصدرپوروشنکو نےکہا کہ دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہونے والے اجلاس کا مقصد بات چیت کے ذریعے مشرقی یوکرین کے تنازع کے خاتمے کے لیے کوششوں کو تیز کرنا ہے،رواں سال اپریل میں شروع ہونے والے اس تنازعے میں سرکاری فوج اورعلیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں اب تک چار ہزار سات سوافراد ہلاک ہوچکے ہیں

مزیدخبریں