ایبولا وائرس برطانیہ میں بھی پہنچ گیا، خاتون میں وائرس کی تصدیق کے بعد اسے ہسپتال داخل کرادیا گیا، عالمی ادارہ صحت کے مطابق مغربی افریقی ممالک ایبولا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد سات ہزار آٹھ سو بیالیس ہو گئی جبکہ بیس ہزار سے زائد متاثر ہیں،

گلاسگو کی رہائشی شہری جو شعبہ صحت سے وابستہ ہے اور حال ہی میں سیریالون سے واپس آئی ہے، اس کے خون میں ایبولا وائرس پایا گیا، جس کے بعد اسے اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔ مریضہ میں ایبولا وائرس اپنی ابتدائی مرحلے میں ہے اور امید ہے کہ وہ جلد صحت یاب ہو جائے گی، برطانیہ میں ایبولا وائرس کی تشخیص کا یہ پہلا کیس ہے ۔دوسری جانب مغربی افریقی ممالک میں ایبولا وائرس نے پھری تیزی سے پھیلنا شروع کردیا ہے، عالمی ادارہ صحت کے مطابق ان ممالک میں ایبولا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد سات ہزار آٹھ سو بیالیس ہو گئی ہے، سیرالیون ، لائبیریا اور گنی میں ایبولاوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بیس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن