افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ون ڈے میں 7وکٹوں سے ہرادیا

Dec 30, 2015

شارجہ (سپورٹس ڈیسک )محمد شہزاد کی شاندار سنچری افغانستان نے زمبابوے کو دوسرے ایک روزہ میچ میں 4وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں دوصفر کی برتری حاصل کرلی۔زمبابوے نے 7وکٹوں پر 253رنز بنائے ۔مساکاڈزا 47‘ اروائن 73‘کپتان ایلٹن چیگمبورا13‘سکندر رضا 13‘والرصفررنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔دوالت زدران نے تین ‘محمد نبی اور روخان برکزئی نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔افغان ٹیم کو82رنز کا آغا زملا ‘نور علی زدران 31رنز بناکر آئوٹ ہوئے ۔وکٹ کیپر بلے باز محمد شہزاد اور محمد نبی نے سکور کو169رنز تک پہنچایا ‘اس وقت محمد نبی 33رنز بناکر رن آئوٹ ہوگئے ۔افغانستان نے ہدف 48ویں اوور میں 6وکٹوں پر پورا کرلیا۔محمد شہزاد 131رنز پر ناقابل شکست رہے ‘انہوں نے 8چھکے اور7چوکے لگائے۔میر واعظ اشرف26رنز بناکر آئوٹ رہے ۔محمد شہزاد کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزیدخبریں