نائب کا عہدہ منظور نہیں‘ قومی ہاکی ٹیم کے کوچ قمر ابراہیم مستعفی

لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستانی ہاکی ٹیم کے سابق رکن اور اولمپیئن قمر ابراہیم نے قومی ہاکی ٹیم کے کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔قمرابراہیم نے اپنے استعفے کی وجہ گھریلو اور کاروباری مصروفیات بتائی ہے تاہم اس کا اصل سبب انھیں ہیڈ کوچ کی بجائے کوچ بنایا جانا ہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن نے 27 دسمبر کو جاری کردہ پریس ریلیز میں جس ٹیم مینجمنٹ کا اعلان کیا تھا اس کے مطابق سابق اولمپیئن حنیف خان منیجر اور قمرابراہیم چیف کوچ مقرر کیے گئے تھے لیکن ایک ہی دن بعد پاکستان ہاکی فیڈریشن نے اپنا فیصلہ تبدیل کرتے ہوئے دوسری پریس ریلیز جاری کر دی جس میں حنیف خان کومنیجر کے ساتھ ساتھ چیف کوچ اور قمرابراہیم کو صرف کوچ بنائے جانے کا اعلان موجود تھا۔47 سالہ قمرابراہیم اس وقت کراچی میں جاری قومی ہاکی چیمپئن شپ کے ٹورنامنٹ ڈائریکٹر بھی ہیں۔پاکستانی ہاکی ٹیم حالیہ دنوں میں انتہائی مایوس کن صورت حال سے دوچار ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...