گلگت بلتستان میں برفباری جاری، رابطہ سڑکیں بند، لوگوں کو خوراک کی کمی کا سامنا

اسلام آباد(آن لائن)بالائی علاقوں میں خون جمادینے والی سردی نے لوگوں کو گھروں میں محصور کردیا ہے، غذر، سکردو،استور سمیت دیامر کے بعض بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بندہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان میں تین روز سے وقفے وقفے سے برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ضلع غذر، سکردو،استور سمیت دیامر کے بعض بالائی علاقوں میں برف باری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہیں۔لوگوں کو خوراک کی کمی کا بھی سامنا ہے۔اسکردو میں درجہ حرارت منفی 04 اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔چمن سمیت شمالی بلوچستان کے شہر بھی شدید سردی کی لیپٹ میں ہیں۔ کوڑک ٹاپ پر شدید دھند کی وجہ سے کوئٹہ چمن شاہراہ پر آمدورفت متاثر ہورہی ہے۔سندھ اور پنجاب کے شہروں میں بھی سردی بڑھتی جارہی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...