2015ء پاکستان سے تعلقات، روابط بڑھانے کیلئے اچھا رہا: روسی قونصل جنرل

کراچی (نوائے و قت رپورٹ) روسی قونصل جنرل اولگ این اوریو نے کہا ہے کہ 2015ء باہمی تعلقات اور روابط بڑھانے کیلئے بہت اچھا سال رہا روس پاکستان کے ساتھ بہتر باہمی تعلقات چاہتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی سے لاہور تک انرجی سیکٹر میں 11 سو کلو میٹر پائپ لائن بچھا رہے ہیں، ہمارے دفاعی تعلقات بھی بہتر ہوئے ہیں۔ حال ہی میں چار ہیلی کاپٹر پاکستان آرمی کو دئیے۔ انرجی پائپ لائن باہمی تعلقات میں پاکستان سٹیل کی طرز پر لینڈ مارک ثابت ہو گی۔ ہمیں معلوم ہوا ہے کہ پاکستان سٹیل کو پرائیویٹائز کیا جا رہا ہے مگر اب تک فائنل نہیں ہوا۔ وزیراعظم نواز شریف نے صدر پیوٹن کو دعوت نامہ بھیجا ہے۔ اب تک انہوں نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔ افغانستان کی صورتحال پر ہماری پاکستان سے بات چیت ہوئی ہے۔ دہشت گردی کے خلاف بننے والے مسلم ممالک کے اتحاد پر ہمیں اعتراض نہیں صدر پیوٹن کہہ چکے ہیں کہ اگر یہ اتحاد اقوام متحدہ کے سائے تلے بنتا تو اچھا ہوتا۔ کراچی آپریشن کے باعث امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...