حافظ آباد: نوجوان کے ہاتھ کاٹنے کے الزام میں زمیندار کے بیٹے سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ، مزید 2 ملزم گرفتار

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) پولیس تھانہ کسوکی نے ملازم پر تشدد کرکے اُس کے دونوں ہاتھ کاٹنے کے الزام میں مقامی زمیندار رانا اسرار الحق کے بیٹے سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔ ضلع ننکانہ کے گائوں بڈھا کے رہائشی محمد صدیق نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے الزام عائد کیا کہ وچھوکی کے رہائشی زمیندار رانا اسرار الحق کے بیٹے اسد اسرار، احسان اﷲ وغیرہ 4افراد تین ماہ قبل اُسے اور اُس کے بیٹے محمد اکرم کو زبردستی گھر سے اغوا کرکے اپنے ڈیرہ پر لے آئے جہاں وہ اُن سے زبردستی کام بھی کرواتے رہے۔ 22اکتوبر کو ملزمان نے اُس کے بیٹے محمد اکرم کو اُجرت کے تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بنایا اور اُ کے دونوں ہاتھ چارہ کاٹنے والی مشین میں ڈال کر کاٹ دیئے جس پر پولیس تھانہ کسوکی نے زمیندار رانا اسرار الحق کے بیٹے اسد اسرار، احسان اللہ سمیت4افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے دو ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے اور اس ضمن میں تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ کیس کی تحقیقات کیلئے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...