لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر ماحولیات وبہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز نے کہا ہے کہ ذہنی ومعاشی ترقی میں حائل ہونے والے فرسودہ رسم ورواج اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے جو ہمیں ذہنی طور پر میچور نہیں ہونے دیتے اور آبادی میں بے محابا اضافے کا باعث بھی ہیں جن میں کم عمری میں بچوں کی شادیاں، لڑکے کی خواہش اور بچوں میں مناسب وقفہ نہ ہوناسرفہرست ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں سوشیالوجی کے طلبا سے گفتگو کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ سرکاری اور غیر سرکاری سطح پر این جی اوز اور دیگر کمیونٹی کے رہنمائوں کے اشتراک سے چھوٹے کنبہ کے تصور کو رواج دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کہ تیزی سے بڑھتی ہوئی آبادی سے مختلف سماجی مسائل جنم لیتے ہیں۔ پاکستان میں بچوں کی پیدائش کے دوران مائوں کی شرح اموات بھی زیادہ ہے۔
دینی و معاشی ترقی میں حائل ہونے والے فرسودہ رسم ورواج اور رویوں کو بدلنے کی ضرورت ہے، ذکیہ شاہنواز
Dec 30, 2015