تعلیم اور صحت کا بجٹ میٹرو اور اورنج لائن ٹرین کے منصوبوں پر لگایا جا رہا ہے، پیپلزپارٹی انسانی حقوق ونگ

لاہور(خبر نگار)پیپلز پارٹی انسانی حقوق ونگ لاہور کے صدر نصیر احمد، شیخ علی سعید، عبدالکریم میو، یامین خان آزاد، اختر شاہ اور میاں راشد نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے اور آئین میں درج ہے کہ ریاست ہر بچے کو تعلیمی سہولیات اور تعلیم مفت مہیا کرے گی لیکن مسلم لیگ ن کی حکومت میں اقتدار میں آتے ہی پنجاب کے تمام محکموں خصوصاً تعلیم اور صحت کے محکموں کو تباہ کر دیا گیا ہے ان محکموں کا بجٹ میٹرو اور اورنج ٹرین میں لگایا جا رہا ہے پنجاب برائے فروخت کے نام پر اب تعلیمی اداروں کی لوٹ سیل کی جاری ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...