مری (ایجنسیاں) وزیراعظم نوازشریف مری میں جی پی او عمارت کے افتتاح کے بعد عوام میں گھل مل گئے اور سیڑھیوں پر بیٹھ کر خطاب کیا، اس دوران مقامی لوگوں نے وزیر اعظم کو اپنے درمیان پا کر خوشی سے خیرمقدمی اور ’’شیر آیا ، شیر آیا‘‘ کے نعرے لگائے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے سیڑھیوں پر بیٹھنے سے روکا گیا اور کہا گیا کہ سکیورٹی کا مسئلہ ہے، سکیورٹی والوں سے کہا ہے کہ مری والے میرے اپنے ہیں ان سے مجھے کوئی خوف نہیں۔ سکیورٹی حکام پریشان نہ ہوں۔
نوازشریف کا جی پی او مری کی سیڑھیوں پر بیٹھ کر خطاب سکیورٹی والے پریشان نہ ہوں، اپنے لوگوں میں ہوں: وزیراعظم
Dec 30, 2015