افغان طالبان پر اقوام متحدہ کی پابندیوں میں نرمی کی حمایت کرینگے: روس

Dec 30, 2015

ماسکو(نوائے وقت رپورٹ+صباح نیوز) روسی حکام نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی افغان طالبان پر عائد پابندیوں میں ممکنہ نرمی کی روس حمایت کریگا۔روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخاروفا نے کابولوف کے بیان کی تصدیق کرتے ہوئے واضح کیا کہ ماسکو اور طالبان کے درمیان رابطے محدود ہیں اور صرف معلومات کے تبادلے تک موقوف ہیں۔ دونوں فریقین نے اس ضمن میں کوئی باقاعدہ ملاقات نہیں کی ہے۔ ماریا کا کہنا تھا کہ روس طالبان کو اب بھی دہشت گرد تنظیم سمجھتا ہے۔

مزیدخبریں