پنجاب میں نیشل ایکشن پلان پرسب سے زیادہ عمل ہوا،مدارس کی سکروٹنی اوردہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جارہی ہے: رانا ثناءاللہ

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پولیس نے طالبہ زیادتی کیس اورحافظ آباد میں ہاتھ کاٹنے کے واقعات پرمقدمہ درج کرکے بروقت کاروائی کی ہےلیکن اس کے باوجود پنجاب حکومت کوتنقید کا نشانہ بنانا افسوسناک ہے. ان کا کہنا تھا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پرمکمل عمل کیا جارہا ہے.پانچ سو بتیس مدارس کی سکوروٹنی اور گیارہ سوافراد کودہشت گردی کے الزامات میں گرفتارکیا گیا . پنجاب میں کوئی مدرسہ ایسا نہیں جہاں انتہا پسندی کی تعلیم دی جاتی ہو .ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ ڈسکہ میں سی ٹی ڈی نے گیارہ ملزمان کوداعش سے تعلق کے شبے میں گرفتارکیا لیکن ان کا داعش سے براہ راست تعلق ثابت نہیں ہوا،.جتنا کام دہشت گردی کے خلاف پنجاب میں ہوا ہے اتنا کسی دوسرے صوبے میں نہیں ہوا .

راناثنااللہ نے سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق بتایا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کی روشنی میں واقعہ کے ذمہ دارن کے خلاف چالان پیش کردیا ہے ۔
Sot

ای پیپر دی نیشن