اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سےاچھے ماحول میں ملاقات ہوئی۔ ان سے کوئی شکایت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ آپ سے تعاون جاری رکھیں گے،انہوں نے چوہدری نثار کو ہدایت کی کہ کراچی جائیں اور مسئلہ حل کریں-
قائم علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن تمام جماعتوں کے اتفاق رائے سے کیا جا رہا ہے۔ ہمیں رینجرز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ رینجرز کے اختیارات کی توثیق میں تاخیر بلدیاتی انتخابات اور دیگر امور کی وجہ سے ہوئی۔
وزیر اعلی سندھ کا کہنا تھا کہ رینجرزکوساٹھ روز کیلئے اختیارات دیے ہیں وفاق ہماری بات مان لے ورنہ ساٹھ روزبعد لازمی بات ماننی پڑے گی۔ رینجرز مطلوب افراد کو گرفتار کرنے کیلئے میرے سے اجازت لے۔ ڈاکٹر عاصم کے حوالے سے وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور چوہدری نثار سے ڈاکٹرعاصم کی سفارش نہیں کی بس یہ کہا کہ ان کیخلاف کوئی شواہد نہیں ہیں اسلئے ان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
۔
رینجرز سے کوئی مسئلہ نہیں ہے,وزیراعظم اورچوہدری نثار سے ڈاکٹر عاصم کی سفارش نہیں کی: وزیراعلی سندھ
Dec 30, 2015 | 20:17