نوائے وقت کے سینئر کارکنان محمد رشید ‘ محمد سعید کے ماموں ‘لیاقت علی اکاونٹنٹ کے بہنوئی انتقال کر گئے

اسلام آباد (نوائے و قت نیوز) روزنامہ نوائے وقت کے سینئر کارکنان محمد رشید‘ محمد سعید (کمپیوٹر سیکشن) کے ماموں و سسر اور لیاقت علی (اکاونٹس برانچ)کے بہنوئی غلام محی الدین طویل علالت کے بعد فیصل آباد میں رضائے الہیٰ سے انتقال کر گئے جنہیں گزشتہ روز آبائی قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نماز جنازہ میں سیاسی و سماجی شخصیات اور زندگی کے ہر مکتبہ فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ نوائے وقت ہاوس میں سٹاف کی طرف سے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت اور سوگواران سے تعزیت کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن