راولپنڈی(نےوز رپورٹر)نیشنل ایکشن پلان کے سلسلے میں راولپنڈی آرٹس کونسل کے زیراہتمام فیملی اوراصلاحی مزاحیہ سٹیج ڈرامہ ©’میں،تم اورہم‘پیش کیا گیا۔سینئرآرٹسٹ یارمحمدنے تحریرکیا تھا اورہدایات دی تھیں جبکہ مسعودخواجہ ایگزیکٹوڈائریکٹرتھے۔سینیٹرنجمہ حمیدمہمانِ خصوصی تھیں،ناہیدمنظور،ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدبھی ان کے ہمراہ تھے۔ڈرامہ ’میں،تم اورہم ‘سرزمینِ پاکستان میں دہشت گردی کی جاری لہرکے خلاف لکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف حکومت اورسیکیورٹی اداروں کا کام نہیں اس کیلئے میں تم اورہم نے مل کرخاتمہ کرنا ہے۔خواب پرمبنی اس ڈرامے میں رومانوی کردارسسی پنوں،ہیررانجھا،سوہنی مہیوال اوریوسف خان شیربانو آتے ہیں اورلوگوں کوامن اورمحبت کاپیغام دے کرجاتے ہیں۔ ڈرامے کے اختتام پرنجمہ حمیدکاکہنا تھا کہ بہت جلدعوام دہشت گردی کے خاتمے کی نویدسنے گی کیونکہ ہماری بہادرافواج جس جانفشانی سے دہشت گردوں کے خلاف نبردآزماہے ملک کا امن ناگزیرہے۔انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ اورقیامِ امن ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ناہیدمنظورنے کہا کہ امن کا پیغام دینے کے لیے ڈرامے کا بہترین پیغام دیاگیا تھا۔ریذیڈنٹ ڈائریکٹروقاراحمدکا کہنا تھا کہ ڈرامہ تفریح کے ساتھ ساتھ سبق آموزتھا اورتمام فنکاروں نے شاندارکارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
دہشت گردی کامکمل خاتمہ اورقیام ِامن پاکستان کا مستقبل ہے، نجمہ حمید
Dec 30, 2016