لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) 63 ویں نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ 2016ء کے سپر ایٹ مرحلے میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے آرمی ٹیم کیخلاف کامیابی حاصل کی جبکہ نیشنل بنک اور پی آئی اے کا میچ برابر رہا۔ پہلا میچ پاکستان آرمی اور سوئی سدرن گیس کمپنی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔ پہلے دو کوارٹر تک مقابلہ بغیر کسی گول کے برابر رہا تاہم تیسرے کوارٹر میں سوئی سدرن گیس کے عباس حیدر نے ٹیم کو ایک گول کی برتری دلا دی۔ آرمی ٹیم کی جانب سے ایک گول کے خسارے کو کم کرنے کیلیے کئی مواقع ملے تاہم فاروڈ لائن سمیت پنلٹی کارنر پر بھی کوئی کھلاڑی گول نہ کر سکا۔ دوسر میچ پی آئی اے اور نیشنل بنک کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیاجو تین تین گول سے برابر رہا۔نیشنل بنک کے ابوبکر نے دو جبکہ اظفر یعقوب نے ایک گول کیا۔ پی آئی اے کے زبیر نے دو جبکہ حسیم خان نے ایک گول سکور کیا۔
نیشنل ڈیپارٹمنٹل ہاکی چیمپئن شپ، سوئی گیس نے آرمی کی ٹیم کو ہرا دیا
Dec 30, 2016