سٹیٹ بنک نے سہ ماہی معاشی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گنے، مکئی، چنا اور کپاس اور چھوٹی اجناس کی پیداوار بہتر رہی۔ زرعی شعبے کو سہارا ملا بڑی صنعتوں کی پیدا واری کارکردگی کمزور رہی۔ توقعات میں کم ٹیکس وصولی خسارہ بڑھا رہی ہے۔ برآمدات اور ترسیلات میں کمی نے کرنٹ اکاﺅنٹ خسارہ مزید بڑھا دیا ہے۔ اتحادی سپورٹ فنڈ نہ ملنے کی وجہ سے کرنٹ اکاﺅنٹس خسارہ بڑھا ترقیاتی اخراجات بڑھ کر 12.4 فیصدرہے۔ ٹیکس اور غیر ٹیکس محاصل کم ہونے سے مالی خسارہ بڑھا ہے۔ کم شرح سود کے باوجود سودی ادائیگیاں کم نہیں ہوئیں۔ سرکاری قرضوں میں اضافے نے اسے زائل کیا۔ مہنگائی کی شرح6 فیصد کے ہدف میں رہنے کی توقع ہے۔