وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے شام ٹیلی فون کیا۔ وزارت خزانہ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جان کیری نے پاکستانی معیشت میں بہتری کو سراہا جبکہ اسحاق ڈار نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستانی معیشت میں مثبت تبدیلیوں سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ چھوٹے اہداف کے حصول کے بعد مستحکم معیشت کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ اس موقع پر جان کیری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کے مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں۔
” پاکستان‘ بھارت میں پانی کے مسئلے کا پُرامن حل چاہتے ہیں“ جان کیری کا اسحاق ڈار کو فون
Dec 30, 2016 | 21:55