میاں چنوں(نامہ نگار ) تحریک پاسبان اہلسنت کے رہنماﺅں چودھری منشاءکھکھ‘وسیم سیال،عثمان الخیری اور مسلم لیگی رہنما مدثر عمران بھٹہ کی چیئر مین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج سے ملاقات ہوئی،ملاقات کے دوران تحصیل بھر میں گندے پانی سے فصلوں کی کاشت،کیمیکل سے تیاردودھ اور ہوٹلوں پر ناقص کھانوں کی فروخت کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا،اس موقع پر چیئرمین پنجاب فوڈ اتھارٹی عامر حیات ہراج کا کہنا تھاکیمیکل سے تیار شُدہ دددھ فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاﺅن کیا جائے گا،محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے پہلے مرحلے میں تین ماہ تک شہریوں کو آگاہی فراہم کی۔اُنہوں مزید کہا کہ شہریوں کو چاہیے کہ وہ ٹول فری نمبر کال کرکے نشاندہی کریں تاکہ انسانی جانوں کے دشمنوں کیخلاف بھر پور کاروائی ہو۔اُنہوںکہا کہ ماہ جنوری میںایک بار پھر شہریوں کو آگاہی فراہم کرنے کیلئے سیمینار منعقد کروائے جائیں گے۔