پٹرولیم مصنوعات کی قمیتوں میں ساڑھے 13 روپے تک اضافہ کی سمری ارسال

Dec 30, 2017

اسلام آباد(نا مہ نگار) نئے سال کا تحفہ، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرانے کی تیاری شروع کردی اور اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کردی ہے۔ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو ارسال کردی ہے۔ سمری کیں پٹرول کی قیمت میں 4روپے 6پیسے، مٹی کے تیل کے دام میں 13روپے 58پیسے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کے نرخوں میں 5روپے 83پیسے اور لائٹ سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 49پیسے اضافے کی تجویز دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ کی مشاورت سے ہوگا۔ حکومت کی جانب سے منظوری کے نتیجے میں نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔ آن لائن کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق اوگرا کی جانب سے بھیجی گئی سمری کی منظوری کو شہباز شریف سے مشاورت سے مشروط کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو سمری منظور کرنے سے روکدیا ہے۔

مزیدخبریں