ملتان(سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے اسٹار اوپننگ بیٹسمین ایلسٹرکک نے انفرادی طور پر بڑی ٹیسٹ اننگز کے ساتھ بیٹ کیری کرنے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔کک آسٹریلیا کے خلاف جاری چوتھے ایشز ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں ایک اینڈ پر سیسہ پلائی دیوار کی طرح حریف باو¿لرز کے سامنے ڈٹے رہے تاہم دوسرے جانب کھلاڑی ان کا ساتھ چھوڑ گئے۔تجربہ کار بلے باز نے 244 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور ناٹ آو¿ٹ رہے جس کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ اسکور کے ساتھ بیٹ کیری کرنے والے بلے باز بن گئے۔
اس سے قبل بیٹ کیری کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگز کا ریکارڈ نیوزی لینڈ کے گلین ٹرنر کے پاس تھا جنہوں نے 1972 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کنگسٹن میں ناقابل شکست 223 رنز کی اننگز کھیل کر بیٹ کیری کیا تھا۔اس اننگز کے دوران کک1997 کے بعد بیٹ کیری کرنے والے پہلے انگلش کھلاڑی بھی بن گئے، اس سے قبل سابق انگلش کپتان مائیکل ایتھرٹن نے 20 برس قبل نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں 94 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور ناٹ آو¿ٹ رہے تھے۔
ایلسٹرکک نے 45 سال پرانا ریکارڈ توڑ دےا
Dec 30, 2017